Motivational Quotes
(۱)
امام رازی رحمہ اللہ کا قول ہے کہ میں نے سورہ عصر کا مطلب ایک برف فروش سے سمجھا جو بازار میں آوازیں لگا رہا تھا کہ رحم کرو اس شخص پر جس کا سرمایا گھلا جا رہا ہے۔ رحم کرو اس شخص پر جس کا سرمایا گھلا جا رہا ہے” اس کی یہ بات سن کر میں نے کہا یہ ہے والعصر ان الانسان لفی خسر” کا مطلب۔ کہ بیشک انسان خسارے میں ہے، عمر کی جو مدت انسانوں کو دی گئی ہے وہ برف کے گھلنے کی طرح تیزی سے گزر رہی ہے ۔ اس کو اگر ضائع کیا جائے یا غلط کاموں میں صرف کر ڈالا جائے تو انسان کا خسارہ ہی خسارہ ہے۔(۲)
امیر المومنین امام علی کا فرمان مبارک ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں جو نفس کے نقصانات کا موجب بنتی ہیں۔ پہلا : فقر ، دوسرا:خوف،اور تیسرا : حُزن۔ اور تین ہی چیزین نفس کو زندگی دیتی ہیں، پہلا : علماء کا کلام، دوسرا: دوستوں کی ملاقات، اور تیسرا : کم آزمائش سے زندگی گزرنا۔(۳)
اپنی زندگی کے تین اصول بنالو،ان سے ضرور معافی مانگو جنھیں تم چاہتے ہو ،اسے کبھی مت چھوڑ ناجو تمہیں چاہتا ہے، اس سے کبھی کچھ مت چھپاؤ جو تم پر اعتبار کرتا ہے۔(۴)
ہر قسم کی بھلائی تین چیزوں میں سمیٹ دی گئی ہے۔ پہلی : نظر ، دوسرا: سکوت، اور تیسرا: کلام۔ جس نظر میں عبرت نہ ہو وہ غلط ہے، جس خاموشی میں فکر نہ ہو وہ غفلت ہے ، اور جس کلام میں اللہ کاذکرنہ کر نہ ہو وہ لغو ہے۔
Add comment