33 Things to avoid in your life
اپنی زندگی میں 33 چیزوں کرنے سے پرہیز کریں۔
(1)
کبھی بھی سستے اور تنگ جوتے نہ پہنیں۔ یہ پاؤں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
(2)
کبھی بھی کسی مطلب پرست شخص کے ساتھ تعلق نہ رکھیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو خود کو بُرے وقت کے لئے تیار کر رہے ہیں۔
(3)
ہر روز اپنی خوراک میں کم از کم دو کھانے کے هیچ زیتون کا تیل شامل کرنا نہ بھولیں۔ زیتون دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
(4)
خود کو بہتر کرنا کبھی نہ چھوڑو ۔ اگر اپ خود کو بہتر نہیں کرو گے تو پیچھے رہ جاوٗ گے۔
(5)
کبھی بھی بیماری کی علامات کو نظر انداز نہ کریں۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں۔
(6)
ہمیشہ خوشی کی توقع نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ آپ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ خوشی اور غم کے درمیان میں گزاریں گے اور یہ بالکل ٹھیک ہے۔
(7)
اپنے ماضی کی تکلیفوں کا ماتم نہ کریں۔کسی سے نفرت کرنا انہیں اتنا تکلیف نہیں دیتا جتنا آپ کو تکلیف دیتا ہے۔ بھول جائیں، آگے بڑھیں۔
(8)
اپنے مالی معاملات کو کبھی نظر انداز نہ کریں ان کو نظر انداز کرنا صرف پریشانی کا باعث بنے گا۔ اپنے بلوں کو وقت پر ادا کریں۔ اگر آپ ادائیگی نہیں کر سکتے ہیں تو ان سے نمٹیں۔
(9)
کبھی بھی زیادہ سوچ بچار نہ کریں۔ اس بات کو زیادہ نہ سوچیں کہ کس نے کس طرح آپ کے ساتھ غلط کیا یا آپ کے ساتھ برا سلوک کیا۔ زیادہ سوچ بچار کرنا ڈپریشن کا سبب بنتا ہے۔ خود کو کسی ثبت کام میں مصروف کریں۔
(10)
کبھی بھی ایسی چیز پر غصہ نہ کرو جسے آپ تبدیل نہیں کر سکتے۔ زندگی کی غیر متوقع تبدیلیاں زندگی کا حصہ ہیں۔ تبدیلی کو قبول کریں اور اس سے کچھ اچھا کریں۔
(11)
کبھی بھی غصے میں بستر پر نہ جائیں۔ اس سے آپ کی نیند اُڑ جائے گی اور اگلی صبح آپ کی پریشانی بڑھ جائے گی۔
(12)
کبھی بھی اپنے منہ سے “ مجھے نفرت ہے” کا لفظ نہ نکلنے دیں۔
(13)
کبھی بھی غصے کے وقت گاڑی نہ چلائیں۔ اس سے آپ اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈال دیں گے۔
(14)
کبھی بے وقوف نہ بنو۔ لوگ آپ کو تب ہی استعمال کریں گے اگر آپ انہیں موقع دیں گے۔
(15)
ڈاکٹر اور دندان ساز سے اپنا باقاعدگی سے چیک اپ کرواتے رہیں یہ کبھی نہ بھولیں کیونکہ آپ کی صحت آپ کا سب سے بڑا اثاثہ ہے
(16)
کبھی کسی کو جان بوجھ کر انتظار میں نہ رکھیں۔ اگر کوئی آپ کے لیے اہم ہے تو اسے انتظار میں نہ رکھیں۔
(17)
وہ کام بھی نہ کریں جس سے آپ نفرت کرتے ہیں کیونکہ کام سے نفرت، ڈپریشن اور بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ کچھ ایسا تلاش کریں جو آپ کرنا پسند کرتے ہوں اس سے آپ اپنے کام سے لطف اندوز ہوں گے۔
(18)
کبھی بھی پورا دن بیٹھ کے نہ گزارو۔ اٹھو اور ورزش کرو، کھانا پکاؤ، چہل قدمی کرو، باہر جاؤ. اور کچھ کرو۔ فراغت ذہنی سکون کو متاثر کرتی ہے۔
(19)
کبھی بھی فیصلہ کرنے میں دیر نہ کریں کیونکہ اگر آپ کوئی فیصلہ نہیں کرتے تو کوئی اور آپ کے لیے کرے گا۔
(20)
کبھی بھی کسی معاملے میں خود کو دوسروں سے کم نہ سمجھیں۔ یہ احساس کمتری کا سبب بن سکتا ہے اور کچھ لوگوں میں ڈپریشن کا بھی۔
(21)
کسی کی بھلائی کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ دینے سے خوشی بڑھتی ہے۔
(22)
جن لوگوں سے آپ پیار کرتے ہیں اور جو آپ سے پیار کرتے ہیں ان کو کبھی معمولی نہ سمجھیں۔ جب ساری دنیا آپ کے خلاف ہو گی تب یہ لوگ آپ کا ساتھ دیں گے۔
Checkout more Motivational Quotes like “Things to avoid in your life”
(23)
براہ کرم اور شکریہ کہنا کبھی نہ بھولیں۔ یہ بہت اہم الفاظ ہیں جو چہرے پر مسکراہٹ لاتے ہیں اور آپ خوشگوار محسوس کرتے ہیں۔
(24)
ہمیشہ یاد رکھیں کہ اگر آج کوئی چیز آپ کے لیے کام نہیں کر رہی تو کل آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں۔
(25)
بند دل اور دماغ کے ساتھ زندگی مت گزاریں۔ نئے خیالات، تجربات، مقامات اور لوگوں کے لیے دل میں جگہ بنائیں۔
(26)
کبھی بھی ایسے لوگوں سے تعلق نہ رکھیں جو آپ کو بہتر بننے کی ترغیب نہیں دیتے۔
(27)
غلطیاں کرنے سے نہ گھبرائیں۔ غلط ہونے سے اتنا نہ گھبرائیں کہ آپ کبھی بات نہ کر سکیں یا کبھی کوشش ہی نہ کریں۔
(28)
کبھی بھی زیادہ کام نہ کریں۔ بہت سے لوگ روبوٹ کی طرح کام کرتے ہیں وہ ٹھیک سے کھاتے یا سوتے نہیں ہیں۔ مسلسل چلتے پھرتے رہتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ آپ کا جسم وقت سے پہلے ٹوٹنا شروع کر دے گا۔
(29)
کبھی بھی خود کو کمتر نہ سمجھیں۔ آپ کی ظاہری شخصیت اور دوسروں کے ساتھ آپکے سلوک سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں۔ کیونکہ لوگ اس پر یقین کرتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں۔
(30)
مضبوط بنیں اور کبھی بھی کسی کو زبانی یا جسمانی طور پر اپنے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہ دیں۔
(31)
کبھی بھی اپنے الفاظ سے پیچھے نہ ہٹیں۔
(32)
کبھی بھی اپنی اصلاح کی کوشش نہ چھوڑیں۔ دنیا آپ کے ساتھ یا آپ کے بغیر جاری رہتی ہے۔ اگر آپ بہتر ہونا چھوڑ دیں گے تو دنیا آپ سے آگے نکل جائے گی۔
(33)
روزانہ اپنے چہرے کو موئسچرائز کرنا نہ بھولیں۔ ایک اچھا چہرے کا موئسچرائزر انمول ہے۔ لہذا اگر آپ ہمیشہ دس سال چھوٹا نظر آنا چاہتے ہیں تو قیمت کی پرواہ نہ کریں۔
Leave a reply